قدرتی حُسن سے بھرپور دنیا کے پانچ انتہائی خوبصورت اور حیرت انگیز مقامات

5 beautiful places on earth

اللہ تعالی نے اِس دنیا کو بے حد خوبصورت بنایا ہے۔ جس کے چند مقامات ایسے بھی ہیں جو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔ زمین میں موجود پہاڑ، جنگلات، سمندر، صحرا اور میدانی علاقوں کی اپنی ہی خوبصورتی ہے۔ انہی خوبصورت مقامات میں سے ہم لائے ہیں آپ کے لیے پانچ انتہائی خوبصورت مقامات جو یقیناً ہماری طرح آپ کو بھی ضرور پسند آئیں گے۔

اگر اللہ نے آپ کو توفیق دی ہے یا آپ سیرو سیاحت کے شوقین ہیں تو اِن مقامات کو اپنی وزٹ لسٹ میں ضرور شامل کر لیں۔ اور جب بھی زندگی میں موقع ملا تو اِن مقامات کی خوبصورتی کا اپنی آنکھوں سے نظارہ ضرور کیجئے۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں اپنا کاؤنٹ ڈاؤن۔

نوٹ: یہ پوسٹ نیچے ویڈیو کی شکل میں بھی دی گئی ہے جس میں ویڈیوز اور تصاویر کی شکل میں ان مقامات کو واضح کیا گیا ہے۔

[ads id="ads1"]

5۔ آئرس راک آسٹریلیا

5 prettiest places in the world, Ayers rock Australia

دنیا کی مشہور قدرتی نشانیوں میں سے ایک آسٹریلیا کا الورو ہے، جسے آئرس راک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ریت سے بنا ہوا یہ پہاڑدنیاکی ایک انتہائی نمایاں قدرتی نشانی ہے جو سال اور دن کے مختلف اوقات میں اپنا رنگ تبدیل کرتا ہوا دیکھائی دیتا ہے۔ رنگ تبدیل کرنے کی وجہ سے ہی اسے شہرت ملی ہے۔

یہ پہاڑ صبح اور شام کے وقت سب سے زیادہ حسین دیکھائی دیتا ہے۔ یہ شاید دنیا کا وہ واحد مقام ہے جہاں پر آپ طلوع آفتاب اور غروبِ آفتاب کا حسین نظارہ دیکھ سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کا سفر اولورو کو دیکھنے کے بغیر نامکمل سا لگتا ہے۔

4۔ کیوکن ہوف، ہالینڈ

5 beautiful places to visit in the world, Tulip garden Keukenhof

کوکین ہوف، جسے گارڈن آف یورپ بھی کہا جاتا ہے، دنیا کے سب سے بڑے پھولوں کے باغات میں سے ایک ہے جو ہالینڈ کے شہر لیزی میں واقع ہے۔ یہ ٹولپ کے خوبصورت رنگ برنگے پھولوں کی وجہ سے مشہور ہے جس کو دیکھنے کے لیے دنیا کے طول وعرض سے لوگ کیوکن ہوف، ہالینڈ کا سفر کرتے ہیں۔

مارچ اور مئی کے وسط کے درمیان ٹولپ سیزن ہالینڈ پہنچتا ہے اور کیوکن ہوف شاید ان خوبصورت پھولوں کو جو اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ حسین رنگ بکھیرتے ہوئے نظر آتے ہیں اُن کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر میں واحدجگہ ہے۔

آپ سال میں جب بھی کبھی سیر کے لیے جائیں تو یہ پھول پوری آب و تاب کے ساتھ آپ کو متاثر کرنے کے لیے کھلے ہوتے ہیں لیکن بہار کے موسم میں تو جدھر بھی نظر دوڑائیں آپ کو رنگ برنگے یہ خوش رنگ پھولوں کے کھیت ہی کھیت نظرآئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی قد کے برابر پروں والا ڈائنو سار دریافت

3۔ نیاگرا فالس، کینیڈا

5 most beautiful places in the world to travel, Niagara Falls Canada

کینیڈا اور امریکہ کے درمیان بین الاقوامی سرحد پر پھیلا ہوا، نیاگرا فالس تین آبشاروں کا ایک شاندار گروپ ہے۔ یہ دو سو سال سے زیادہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ نیاگرا فالس دنیا کا سب سے لمبا آبشار نہیں ہے۔ تاہم آبشار کی خوبصورتی، اونچائی اور پانی کا ایک نا قابلِ یقین حجم کے ساتھ گرنا واقعی میں ایک قابلِ دید نظارہ ہے۔

پانی کا شور، پانی کی بھوندوں کا آپ پر گرنا، اور سورج کی روشنی پڑنے پر قوسِ قزاح کا اپنے خوبصورت رنگ بکھیرنا انسانی دماغ کو ترو تازہ کر دیتا ہے۔ آپ اس آبشار کے پانی گرنے کی جگہ کے آس پاس کشتی پر جاسکتے ہیں بس اپنا کوٹ اور کیمرا ساتھ لینا مت بھولیں۔

2۔ سوالبارڈ، ناروے

5 amazing places to visit, Svalbard Norway

سوالبارڈ جزائر کا ایک گروپ ہے جو ناروے کے بالکل شمال میں واقع ہے اور یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ ارورا بوریلیس کو دیکھ سکتے ہیں۔ اورورا، وہ حیرت انگیز قدرتی روشنی ہے جسے بعض اوقات قطبی روشنی، شمالی روشنی یا جنوبی روشنی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

یہ زمین کے آسمان میں ایک قدرتی روشنی ہے، جو خاص طور پر اونچائی عرض البلد خطوں میں دیکھی جاتی ہے۔ جب مقناطیسی میدان کو شمسی ہوا متاثر کرتی ہے تو ارورا بنتا ہے خیر یہ سب پیچیدہ سائنس کی چیزیں ہے، لیکن یہ انتہا ئی شاندار اور متاثر کن جگہ ہے اور آپ اسے کبھی بھی فراموش نہیں کر پا ئیں گے۔

1۔ سن سیٹ بیچ، ہوائی

5 places to visit in the world, Sunset beach Hawaii

ہوائی جزیرے کے شمالی کنارے پر واقع پیپکیہ کا سن سیٹ بیچ ایک مشہور سرفنگ جگہ ہے جو اپنی بڑی بڑی لہروں کے سبب مشہور ہے۔سنہری ریت سے بھرپور اس بیچ کی لمبائی تقریباً دو میل ہے۔ جیسا کہ اس بیچ کے نام سے ظاہر ہے یہ بیچ غروب ِآفتاب کے وقت دلکش نظارہ پیش کرتی ہے۔

غروب ِ آفتاب کے وقت بیچ کی ریت، سمندر کا پانی اور سورج کی شعاؤں کا ایک ہی رنگ بن جاتا ہے جس کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کی ایک کثیر تعداد دنیا بھر سے آتی ہے۔ یہ ایسا نظارہ ہے جو دیکھنے والے کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتا ہے۔

[ads id="ads2"]

یہ بھی پڑھیں: منشیات اسمگلنگ کے 10 عجیب و غریب طریقے

0/اپنا تبصرہ درج کریں/Comments

ہم آپ کی قیمتی رائے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہاں پر اپنی ویب سائٹس وغیرہ کا لنک شیئر کرنا منع ہے

جدید تر اس سے پرانی