انسانی قد کے برابر پروں والا ڈائنو سار دریافت

Albertavenator curriei dinosaur

البرٹا: کینیڈا کے سائنسدانوں نے پرندوں جیسے پر رکھنے والے ڈائنوسار کی ہڈیاں دریافت کی ہیں جو تقریباً 7 کروڑ 10 لاکھ سال قبل موجود تھا اور اس کا قد ایک بالغ انسان کے برابر تھا۔

نیلے پروں اور زرد رنگت والےاس پرندہ نما ڈائنوسار کی باقیات کینڈا کے صوبے البرٹا میں واقع ریڈ ڈیئر وادی سے ملی ہیں جو ڈائنوسارز کے قبرستان کے نام سے مشہور ہے۔ نئے دریافت شدہ ڈائنوسار کو البرٹا ونیٹر کری کا نام دیا گیا ہے اور یہ ڈائنوسار کی ملنے والی ایک نئی قسم بھی ہے۔ اسے کینیڈا کے ماہر سائنسدان فلپ جوہن کری نے دریافت کیا اور اس ڈائنو سار کا نام بھی اسی سائنسدان کے نام کی مناسبت سے رکھا گیا۔

[ads id="ads1"]

یہ ڈائنوسار دو ٹانگوں پر چلتا تھا اور اس کی جسامت انسان کے برابر تھی جبکہ اس کا دماغ بھی قدرے بڑا تھا۔ اس لحاظ سے یہ ایک ذہین ڈائنوسار بھی تھا۔ اس کے دانت چھری جتنے تیز تھے اور اس کا وزن 60 کلوگرام تک تھا۔ تحقیقی ٹیم کے لیڈر اور رائل اونٹاریو میوزیم میں ورٹبریٹ پیلیونٹولوجی کے ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ ایونز کے مطابق پروں والے ڈائنوسارز کی نازک ہڈیاں ملنا عموماً مشکل ہوتا ہے اور اس لحاظ سے یہ ایک انوکھی دریافت ہے۔

Philip J Currie Dinosaur Museum

ڈاکٹر ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ البرٹا ونیٹر کری کے نام سے یہ نیا ڈائنوسار سامنے آیا ہے اور مستقبل میں اس کے مزید مکمل ڈھانچے کی تلاش کی جائے گی۔ پہلے اس ڈائنوسار کے صرف دانت ملے تھے لیکن اب اس کی کھوپڑی کے بعض حصے دریافت ہوئے ہیں جن کی بنا پر اس کی جسامت اور دیگر تفصیلات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

[ads id="ads2"]

0/اپنا تبصرہ درج کریں/Comments

ہم آپ کی قیمتی رائے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہاں پر اپنی ویب سائٹس وغیرہ کا لنک شیئر کرنا منع ہے

جدید تر اس سے پرانی