سوشل ویب سائٹس اور اسمارٹ فونز کے لیئے 67 نئے دیدہ زیب ایموجیز تیار

new 67 emoji for 2018

جب آپ فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام، سنیپ چیٹ، ایمو کسی بھی پلیٹ فارم پر چیٹ یا کو ئی پوسٹ کر رہے ہوں تو آپ نے ایموجیز ضرور دیکھیں ہوں گے جو کہ کسی بھی قسم کا اپنا رویہ ظاہر کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ اور ایموجیز کی مدد سے اپنی پوسٹس کو بھی دلکش بنایا جاتا ہے۔


شروع میں ایموجیز کا خیال بڑا عجیب ہی لگتا تھا، مگر اب تو جہاں انٹرنیٹ کا عالمی دن نہیں منایا جاتا، وہیں ایموجیز کا دن ضرور منایا جاتا ہے۔ گزشتہ 3 سال میں ایموجیز انسانی احساسات اور جذبات کی بھرپور عکاسی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔


اب ہر کوئی اسمارٹ فونز کی مدد سے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار الفاظ کے بجائے زیادہ سے زیادہ ایموجیز کے ذریعے کرتا ہے۔ یہ ایموجیز ہر قسم کے موبائل آپریٹنگ سسٹم اور ویب ڈیسک میں دستیاب ہوتے ہیں۔

[ads id="ads1"]

حال ہی میں جہاں ایموجیز کے عالمی دن کے موقع پر حجاب میں ملبوس لڑکی کا ایموجی متعارف کراتے ہوئے اسے اسمارٹ موبائل اور دیگر ویب سائٹس میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ وہیں اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مزید 67 ایسے دلچسپ اور دلفریب ایموجیز تیار کیے گئے ہیں، جنہیں 2018 میں اسمارٹ فونز اور سوشل ویب سائٹس میں شامل کرلیا جائے گا۔


ایموجیز کو اسمارٹ فونز اور سوشل ویب سائٹس میں شامل کرانے اور ان کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والے ادارے یونیکوڈ آرگنائیزیشن نے اراکین کی رضامندی سے 67 ایموجیز کو 2018 میں متعارف کرانے کی فہرست جاری کردی۔ خیال رہے کہ ادارے کے اراکین میں فیس بک، ٹوئٹر، ایپل، گوگل، سام سنگ اور دیگر بڑے ادارے شامل ہیں۔


یونیکوڈ نے 2018 میں جن ایموجیز کو متعارف کرانے کی سفارش کی ہے، ان میں مرد و خواتین کے جوتوں سمیت ٹوائلٹ پیپر رول، باسکٹ ٹوکری، صابن دانی، ٹیڈی بیئر، سیفٹی پن، اسکیٹ بورڈ، ٹیسٹ ٹیوب، کپ کیک، آم، مچھر، طوطے، مور اور کینگروز سمیت دانت اور ہڈیوں کے ایموجیز بھی شامل ہیں۔


ادارے کی جانب سے مجموعی طور پر 67 نئے ایموجیز کو 2018 میں اسمارٹ فونز اور ویب سائٹس کا حصہ بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ نیچے آپ ان تمام نئے ایمو جیز کو آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔ اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجئے۔


67 new emoji
[ads id="ads2"]

0/اپنا تبصرہ درج کریں/Comments

ہم آپ کی قیمتی رائے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہاں پر اپنی ویب سائٹس وغیرہ کا لنک شیئر کرنا منع ہے

جدید تر اس سے پرانی