انڈیا میں حاملہ بچے کی پیدائش

Pregnant baby born in India

ممبئی: بھارت میں نوزائیدہ بچے کی پیدائش ہوئی جس کے پیٹ میں جڑواں بچوں کی موجودگی نے طبی ماہرین کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔

ممبئی کے قریب ایک اسپتال میں گزشتہ دنوں 19 سالہ خاتون نے بچے کو جنم دیا تاہم ڈاکٹرز یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اس بچے کے پیٹ میں بھی جڑواں بچے پرورش پا رہے ہیں اور اس کا خون استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بچے کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے تھے۔

[ads id="ads1"]

ریڈیولوجسٹ کا کہنا ہے کہ جب بچہ پیدا نہیں ہوا تھا تو ماں کے الٹراساؤنڈ میں انہیں بچے کے اندر غیر معمولی شے کی موجودگی کا علم ہوا تھا تاہم پیدائش کے بعد جب بچے کا الٹراساؤنڈ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے معدے کے پیچھے جڑواں بچے پرورش پا رہے ہیں جن کے دماغ، ہاتھ اور پاؤں وغیرہ بھی تیار ہو چکے ہیں اور ان کا وزن 150 گرام تک پہنچ چکا تھا۔

بعد ازاں ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے اس کیس پر کام کیا اور آپریشن کرکے ان غیر مولود بچوں کو نکال دیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ میڈیکل کنڈیشن شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتی ہے اور اب تک دنیا میں اس طرح کی صرف 100 کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔

[ads id="ads2"]

0/اپنا تبصرہ درج کریں/Comments

ہم آپ کی قیمتی رائے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہاں پر اپنی ویب سائٹس وغیرہ کا لنک شیئر کرنا منع ہے

جدید تر اس سے پرانی