منشیات اسمگلنگ کے 10 عجیب و غریب طریقے

10 Bizarre and craziest ways of smuggling drugs منشیات کی اسمگلنگ ہمیشہ سے ہی ایک خطرناک سرگرمی رہی ہے۔ لوگوں کو پتہ ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ ایک سنگین جرم ہے جس کی سزا کم از کم 20 سے 50 سال تک عمر قید یا سعودی عرب وغیرہ میں تو سزائے موت ہے مگر لوگ پھر بھی بے خوف و خطر ایسے جرم کرنے سے باز نہیں آتے۔

ایسے ہی کرمنل لوگ مختلف ممالک میں منشیات کو چھپانے اور اسمگلنگ کرنے کے نت نئے طریقے ڈھونڈتے ہیں جن کا ایک عام انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔ اور 100 میں سے 50 کے قریب افراد منشیات اسمگلنگ کرتے کرتے آخر کار قانون کی گرفت میں آ ہی جاتے ہیں۔

[ads id="ads1"]
آج ہم آپ کو منشیات اسمگلنگ کے 10 انتہائی تخلیقی اور عجیب و غریب طریقوں کے بارے میں بتائیں گیں جن کو استعمال کر کے لوگوں نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی ۔تو آئیے شروع کرتے ہیں اپنا کاؤنٹ ڈاؤن۔

نوٹ: یہ پوسٹ ویڈیو کی شکل میں نیچے دی گئی ہے جس میں آپ باقاعدہ اِن طریقوں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کے لیئے نیچے جائیں۔

10۔ بریسٹ ایمپلانٹس

فروری 2016 میں جرمن بارڈر پرو ٹیکشن فورس نے جرمنی کے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر کولمبیا کی ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا۔ جس نے کمال مہارت سے اپنی چھاتی کی سرجری کروائی ہوئی تھی اور اُ س کے اندر اُس نے ایک کلوگرام کوکین چھپائی ہوئی تھی۔

گرفتاری کے فورا بعد ہی اسے ایک مقامی ہوسپٹل بھیج دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی دونوں چھاتیوں میں سے ، 500 ،500 گرام کے دو پیکٹوں کو نکالا جو کہ مکمل کوکین سے بھرے ہوئے تھے۔ اس کوکین کی مالیت دو لاکھ یورو کے قریب تھی۔ دیکھیئے نیچے دی گئی ویڈیو۔

9۔ ایک برٹو میں

برٹو میکسیکو کی ایک ڈش ہے جو پاکستانی شوارمے کی طرح کی ہوتی ہے۔ مئی 2016 میں ، کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن افسران نے نوگلس ، اریزونا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو نوگلس پورٹ پر گرفتار کیا۔اِن افسران نے 23 سالہ خاتون کو اُس وقت گرفتار کیا جب اُس نے مورلی پیڈسٹرین گیٹ کو عبور کیا۔

اُس عورت کی جب تفتیش کی گئی تو اُس کے پاس روٹی میں لپٹا ہوا سفید مادہ پایا گیا جس کو برٹو کی شکل میں لپیٹا گیا تھا۔ جب اُس برٹو کو کھولا گیا تو اُس میں میتھ ایمفٹامائن منشیات برآمد ہو ئی۔ جس کا وزن ایک پاؤنڈ سے زیادہ تھا اور قیمت تقریباً 3 ہزار ڈالر تھی۔ یہ پہلا موقع تھا جب افسران نے دیکھا کہ کسی نے اس طرح سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی۔ دیکھیئے نیچے دی گئی ویڈیو۔

8۔ مسٹر پوٹیٹو ہیڈ کھلونا میں

مسٹر پوٹیٹو ہیڈ ایک امریکی کھلونا ہے جو کہ آلو کا پلاسٹک ماڈل ہوتا ہے جس کے ساتھ پلاسٹک کے مختلف حصوں کو لگایا جاسکتا ہے۔ پوری دنیا کے بچوں میں یہ کھلونا خاصہ مقبول ہے۔ اکتوبر 2007 میں ، یہ کھلونا منشیات اسمگل کرنے میں استعمال ہوا تھا۔ اس کھلونے کو ایک پیکج کی شکل میں بذریعہ میل آئریلنڈ سے آسٹریلیا بھیجا گیا تھا۔

اس پیکیج کو اسکین کرتے وقت آسٹریلین بارڈرز آفشلز کو مسٹر پوٹیٹو ہیڈ کے مسکراتے چہرےنے سب سے پہلے تو خوش آمدید کہا ۔ لیکن جب اس کھلونے کو کھولا گیا تو اس میں سے تقریبا 10.5 اونس ایکسٹیسی پلاسٹک کے تھیلے میں لپٹی ہوئی ملی۔ جس نے اِن آفشلز کو حیران کر دیا۔ چونکہ میل کے ذریعے یہ منشیات بھیجی گئیں تھیں لہذا کوئی بھی گرفتاری عمل میں نا آ سکی۔ پوسٹ مزید پڑھنا نہیں چاہتے تو نیچے دی گئی ویڈیو دیکھ لیں۔

7۔ پھلوں کے ذریعے

ایسا لگتا ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں میں منشیات کو چھپانا منشیات کے اسمگلروں کے لیے ایک عام سی چیز ہے۔ اپریل 2017 میں پرتگال اور سپین کی پولیس کے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن میں 9 افراد کو گرفتار کیا گیا جو تازہ پائن ایپل کے اندرمنشیات چھپا کر اسمگل کر تے تھے۔

یہ افراد تازہ پائن ایپل کو اندرسے کھوکھلا کرتے تھے اور پھر اُس میں کوکین سے بھری پلاسٹک کی تھیلیاں بھر دیتے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق اسمگلر کئی مہینوں سے یہ طریقہ استعمال کر رہے تھے۔ اس طریقے کا پتہ چلنے کے بعد ایک ہزار سے زائد پائن ایپل میں سے تقریباً 745 کلو گرام کوکین برآمد کی گئی جس کی قیمت لگ بھگ4۔22 ملین ڈالر تھی۔

6۔ جانوروں کے ذریعے

چھوٹے چھوٹے پپیز دیکھنے میں بہت خوبصورت لگتے ہیں اور لوگ شوق کے ساتھ اِن کو پالتے ہیں۔ فروری 2006 میں ، امریکہ کی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی نے کولمبیا کے بائیس شہریوں کو ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ۔

آفیشلز کا کہنا تھا کہ پکڑے جانے سے بچنے کے لیے سمگلروں نےپپیز کے اندر سرجیکلی منشیات امپلانٹ کیں تھیں۔اِن لوگوں نے پپیز کے جسم کے خالی حصوں میں بیس کلو گرام تک ہیروئن چھپائی۔ ایسا کرنے پر جسمانی پیچیدگیوں کی وجہ سے تین پپیز مر گئے ۔ اس ہیروئن کی اندازاً قیمت بیس ملین ڈالر سے زائدتھی۔

5۔ کاسٹ میں ڈھال کر

مارچ 2009 میں، ایک 66 سالہ چلی سے تعلق رکھنے والے شخص کو اسپین کے بارسلونا ہوائی اڈے پر کوکین اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس شخص نے ٹوٹے ہوئے پیر وں کا جھانسہ دے کر بیساکھیوں پر چلتے ہوئے کسٹم سے گزرنے کی کوشش کی۔ جب اس شخص کاایکسرے کیا گیا تو حکام نے اس کی کاسٹ میں تضاد پایا۔ ایسا معلوم ہوا کہ کاسٹ پلاسٹر جیسے گھنے مادے سے نہیں بنائی گئی تھی بلکہ اس کی بجائے ایک مختلف قسم کے مواد سے بنائی گئی ہے۔ حکام نے یہ جانچ کرنے کے لئے ایک ٹیسٹ کیا کہ کاسٹ کس مادے سے بنی ہے ، تو اس میں کوکین واضح ہو گئی۔

اس شخص کے سامان کا مزید معائنہ کرنے پر ، ہسپانوی حکام نے پایا کہ وہ 6 بیئر کےکین اور 2 کھوکھلے سٹول بھی لے کر جارہا تھا جس کے اندر کوکین موجود تھی۔ اسپتال پہنچنے کے بعد پتہ چلا کہ اس شخص کی حقیقی طور پر ایک ٹوٹی ہوئی پنڈلی ہے ، اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر اپنی پنڈلی کو توڑا تھا تاکہ وہ اُس پر کاسٹ چڑھا کر منشیات اسمگل کرنے کے لئے استعمال کر سکے۔ پتا چلا کہ اس کے پاس گیارہ پاؤنڈ کوکین موجود تھی جس کی قیمت لگ بھگ 5 لاکھ ڈالر سے زائد تھی۔ پوسٹ مزید پڑھنا نہیں چاہتے تو نیچے دی گئی ویڈیو دیکھ لیں۔

4۔ نارکو سب میرین کے ذریعے

آپ نے بحری آبدوزیں صرف نیوی کے پاس ہی دیکھی ہو گی مگرستمبر 2019 میں ،امریکن کوسٹ گارڈ نے بحر الکاہل میں ایک 40 فٹ لمبی آبدوز پکڑی ۔جب اس آبدوزکی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 12،000 پاؤنڈ کوکین برآمد ہوئی، جس کی قیمت 165 ملین ڈالر کے لگ بھگ تھی ۔ اس آبدوز پر کولمبیا کے 4 شہری سوار تھےجنہیں گرفتار کرلیا گیا۔ اسمگلنگ کا یہ طریقہ گذشتہ کئی سالوں میں تیزی سے مقبول ہوا ہے۔

آبدوز انتہائی مہنگی ہوتی ہیں اور عام طور پر صرف کارٹیلس میں کام کرنے والے منشیات کے سب سے بڑے اسمگلر ہی استعمال کرتے ہیں۔ جون 2018 میں کوسٹ گارڈ نے ایک اور آبدوز پکڑی جس میں 17،000 پاؤنڈ کوکین موجود تھی۔ ٹوٹل 14 کے قریب نارکو سب میرینز کو پکڑا گیا جس میں مجموعی طور پر 39،000 پاؤنڈ کوکین اور 933 پاؤنڈ چرس تھی۔ جس کی مجموعی مالیت 569 ملین ڈالر سے زائد تھی۔

3۔ ایک کبوتر کے ذریعے

مئی 2017 میں، کویت کے آفیشلز نے ایک کبوتر کو پکڑا جس کے اوپر ایک چھوٹا سا بیگ باندھ کر منشیات اسمگل کی جا رہی تھی۔ اس کبوتر کو عراقی سرحد کے قریب عبدالی کے مقام سے پکڑا گیا۔ اس کبوتر پر بندھے چھوٹے سے بیگ میں سے کٹامائن کی 178 گولیاں ملیں۔ کٹامائن ایک بے ہوش کرنے والی دوا ہے جو غیر قانونی طور پر پارٹیوں میں منشیات کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

کسٹم حکام کو یہ پہلے ہی اطلاعات موصول ہو گئیں تھیں کہ کبوتر منشیات اسمگل کرنے کے لئے استعمال ہورہے ہیں ، لیکن یہ پہلا موقع تھا جب آفیشلز نے اس پرندے کو پکڑا تھا۔ کبوتروں کا منشیات اسمگل کرنے کا یہ پہلا واقع نہیں ہے 2017 میں ایک برازیلین جیل کی فورس نے ایک کبوتر پکڑا جو موبائل فون لے کر جا رہا تھا۔ پرانے وقتوں میں کبوتر وں کو پیغام رسانی اور چھوٹی چھوٹی چیزیں لے کر جانے کے لیے عام استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

2۔ ڈرونز کے استعمال سے

پچھلے کئی سالوں سے ڈرونز کو مختلف تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے تو اسمگلروں نے بھی بغیر کسی سیکورٹی رسک کے سرحد پار منشیات اسمگل کرنے کے لیے ڈرونز کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میکسیکو اور امریکہ کے حکام کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے۔ امریکہ کے محکمہ بارڈر پروٹیکشن کا اندازہ ہے کہ روزانہ 10 کے قریب ڈرونز بغیر ڈیٹیکٹ ہوئے بارڈر کراس کرتے ہیں جن میں منشیات کی نامعلو م مقدار اسمگل کی جا رہی ہے۔

جنوری 2018 میں ایک 25 سالہ شخص کو میکسیکو کے سان ڈیاگو اور ٹجوانا کی سرحد کے پار ڈرون اڑانے کے الزام میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس ڈرون کو امریکہ کے کسٹم حکام نے پکڑا تھا اور اس میں سے 13 پاؤنڈ میتھ ایمفٹامائن موجود تھی۔ اس کے بعد سے ، یہاں 500 سے زائد دیگر افراد پر بھی ڈرون کے ذریعے غیر قانونی طور پر منشیات کی نقل و حمل پرمقدمات درج ہوئے۔ امریکہ میں سرحد پار سے منشیات سمگل کرنے کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہے۔

1۔ آرٹ اور پینٹنگز کے ذریعے

جنوری 2017 میں ، امریکہ کے کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے سنیل کاایک مجسمہ پکڑا جس کو بذریعہ میل سنساٹی اوہائیو کی طرف بھیجا گیا تھا۔اس مجسمہ کو توڑنے پر آفیشلز کو ایک پلاسٹک کا بیگ ملا جس میں 50 پاؤنڈ سے زائد میتھ ایمفٹامائن موجود تھی۔ جس کی مالیت ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ ڈالر تھی۔ آج تک اس کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

منشیات آرٹ کی دوسری شکلوں جیسے پینٹنگز کے اندر بھی چھپائی ہوسکتی ہیں۔ مارچ 2020 میں ، امریکہ کے کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن کے آفیشلز کو پتہ چلا کہ مذہبی پیٹنگز کی آڑ میں منشیات اسمگل کی جا رہی ہیں۔ حکام نے پیٹنگز کے ایک کریٹ کو ضبط کیا جس میں 8 پیٹنگز تھیں۔ جب ان پینٹگز کی چھان بین کی گئی تو اس میں سے 2۔9 پونڈز میتھ ایمفٹامائن ملی جس کی مالیت 16 ہزار ڈالر تھی۔
[ads id="ads2"]


0/اپنا تبصرہ درج کریں/Comments

ہم آپ کی قیمتی رائے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہاں پر اپنی ویب سائٹس وغیرہ کا لنک شیئر کرنا منع ہے

جدید تر اس سے پرانی