آم کے درخت کے پتوں سے شوگر کو کنٹرول کرنا نہایت ہی آسان

mango leaves manage diabetes

ذیابیطس (شوگر) کا موذی نا ختم ہونے والامرض مختلف بیماریوں کی جڑ ثابت ہوتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے انسانی جسم کو کھوکھلا کر دیتا ہے اور سب سے زیادہ نقصان اس کا انسانی گردوں کو ناکارہ بنا دینا ہے۔ ذیا بیطس کے مریض کو غذا کے حوالے سے بہت زیادہ احتیاط کرنا پڑتی ہے اور شوگر لیول کو کنٹرول کرنا بظاہر ناممکن لگتا ہے۔ مگر ایک قدیم چینی طریقہ کار اس موذی لاعلاج مرض کے علاج (کنٹرول میں رکھنے) میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق آم کے درخت کے پتے (جو اکثر جگہوں پر عام نظر آتے ہیں اور آسانی سے دستیاب ہیں) چینی لوگ صدیوں سے دمہ اور ذیابیطس کے علاج کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ پتے ضروری وٹامنز اور نیوٹریشن سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ذیابیطس (شوگر) کے مریضوں کے لیے اس مرض کو کنٹرول کرنا زیادہ آسان بنادیتے ہیں۔

[ads id="ads1"]

رپورٹ کے مطابق ان پتوں میں موجود قدرتی مادّے جسم میں انسولین کی تیاری اور گلوکوز کی تقسیم کو بہتر بناتے ہیں جبکہ بلڈ شوگر لیول کو موثر طریقے سے کنٹرول میں رکھتے ہیں۔ یہ پتے وٹامن سی ، فائبر اور پیکٹن سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرتے ہیں۔ اسی طرح یہ پتے ذیابیطس (شوگر) کی علامات جیسے رات کو اکثر پیشاب آنا، وزن میں غیرمتوقع کمی اور نظر دھندلانے وغیرہ کو بھی کم کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر کسی کو ذیابیطس کا مرض نہ بھی ہو تو بھی یہ کرشماتی آم کے پتے اگر استعمال کیئے جائیں تو طبی لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس کی بہت زیادہ مقدار ہے، جو کہ جسم سے زہریلے مواد کے اخراج اور الرجی سے تحفظ دیتے ہیں۔ ایک طبی تحقیق میں بھی ان فوائد کی تصدیق کی گئی تھی۔

2010 میں جانوروں پر ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ مینگو ایکسٹریکٹ غذائی نالی میں گلوکوز کو کم جذب کرتا ہے اور بلڈ شوگر لیول کو کم کرتا ہے۔

ان پتوں کو استعمال کرنے کے لیے دس سے پندرہ پتے پانی میں ابالیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ صبح ناشتے سے پہلے اسے چائے کی شکل میں پی لیں۔ اس کو دو سے تین مہینے تک اپنانے پر ذیابیطس کے مرض کی شدت میں نمایاں کمی محسوس ہوگی۔ اور آپ جلد ہی ایک لمبی ، خوشگوار زندگی کے راستے پر چل پڑیں گے۔

[ads id="ads2"]

0/اپنا تبصرہ درج کریں/Comments

ہم آپ کی قیمتی رائے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہاں پر اپنی ویب سائٹس وغیرہ کا لنک شیئر کرنا منع ہے

جدید تر اس سے پرانی